لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی میں خواتین سے بدتمیزی کی روایت برقراررہی ۔ اس دفعہ بھی احتساب ریلی میں شریک خواتین بدتمیزی کا نشانہ بن گئیں ، معاملہ زیادہ بگڑنے سے قبل ہی تحریک انصاف کی خواتین نے ڈنڈے اٹھا لئے اور بدتمیزی کرنیوالے نوجوانوں کو پیٹتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا ۔ہر بار کے برعکس تحریک انصاف کی جانب سے احتساب مارچ میں خواتین کی حفاظت کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے نام سے ڈنڈا بردار فورس تیار کی گئی تھی جنہوں نے دن بھر امن وامان قائم رکھنے کی ذمہ داری نبھائی۔ شاہدرہ سے چیئرنگ کراس تک پورے روٹ پر خواتین کے کنٹینرز کی خصوصی نگہبانی کی گئی جبکہ چیئرنگ کراس پر جلسہ گاہ میں موجود خواتین کے اردگرد بھی پی ٹی آئی ٹائیگر فورس نے حصار قائم رکھا تاہم اختتام پر شرکا کے منتشر ہوتے وقت پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعے پر ٹائیگر فورس کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی شرپسندوں کو منہ توڑ جواب دیا جس کے باعث بدمزگی کا واقعہ روکنے میں مدد مل گئی۔
تحریک انصاف کی ریلی میں خواتین کیساتھ وہی کام ہو گیا جس کا اندیشہ تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فورنگ میں ایک رات
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ



















































