لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی میں ایک بار پھر کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئر کراس پر تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں کسی بات پر گتھم گتھا ہو گئے ۔لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال ہوا۔ موقع پر موجود سینئر کارکنان اور لیڈران نے بیچ بچاؤ کروایا۔ دوسری جانب ریلی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور عمران خان نے اعلان کیا ہے فجر کی نماز چیئر کراس پر ہی ادا کر یں گے اور تحریک پوری ہونے تک سڑکوں پر ہی رہیں گے ۔