اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41 اسلام آباد سے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ عمران خان چوردروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھناچھوڑ دے،2018ء بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی فتح کا سال ہوگا۔ منگل کو اپنے بیان میں سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف ریفرنس جمع کرانے والوں کو ایک بارپھر منہ کی کھانی پڑے گی، اپوزیشن خود کو سیاسی طورپر زندہ رکھنے کیلئے ریفرنسز اور دیگر نام نہاد ایشوزسے کھیل رہی ہے لیکن عوام کو اب یہ لوگ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہے تاہم حکومت سیاسی قوتوں کے ساتھ مفاہمت کیلئے ہر وقت تیار ہے ،عمران خان نے اگر اپنی سیاسی ساکھ بچانے ہے تو انہیں اپنے اقدامات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ پچھلے تین سالوں میں اب تک جو بھی انہوں نے سیاسی کھیل کھیلا ہے وہ ان کے اپنے ہی خلاف گیا ہے۔نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ عمران خان چوردروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھناچھوڑ دے،2018ء بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی فتح کا سال ہوگا،عوام اب کسی دھرنے یا احتجاج کو نہیں بلکہ تعمیر وترقی کو پسند کرتے ہیں۔