اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو یاددہانی کرائی ہے کہ وہ 30ستمبر سے قبل مالی سال 2015-16ء کے اپنے اور اپنے اہل وعیال کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرادیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہر مالی سال کے اختتام پر 90دن کے اندر اندر اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔ ہر سال 15اکتوبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کیاجاتاہے ٗ اس دوران اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کو بطور رکن ذمہ داریاں اداکرنے سے روک دیاجاتاہے تاہم یہ تفصیلات جمع کرانے پر ان کی رکنیت بحال کردی جاتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں