جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو بڑی حمایت مل گئی, کونسی بڑی شخصیت شامل ہو رہی ہے؟ جانئے

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی قیادت میں وفد کی عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خر م نوازگنڈاپورسے ملاقات‘ عوامی تحر یک نے 3ستمبر کو تحر یک انصاف کے پاکستان مارچ میں شر کت کی دعوت قبول کر لی جبکہ تحر یک انصاف نے تحر یک قصاص کی بھر پور حمایت اور اس میں شر کت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔ سوموار کے روز تحر یک کے وفد نے چوہدری محمدسرور کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شیداور پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری نے منہاج القر آن سیکر ٹر یٹ میں عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور‘پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور میڈیا سیکرٹر ی نور اللہ صد یقی سے ملاقات کی جس میں تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کے احتجاج سمیت دیگر ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ عوامی تحر یک نے تحر یک انصاف کے3ستمبر کوہونیوالے پاکستان مارچ میں شر کت کی دعوت بھی قبول کر لی ہے اور دونوں جماعتوں کو کر پشن اور دیگرناقص حکومتی پالیسوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوامی تحر یک نے 3ستمبر کو تحر یک انصاف کے پاکستان مارچ میں شر کت کر نے کی دعوت قبول کر لی ہے اور ہم پہلے بھی تحر یک قصاص میں انکے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی تین ستمبر کو روالپنڈی سمیت عوامی تحر یک جہاں بھی احتجاج کریگی ہم اس میں شرکت کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے حکمران ایک طرف تو احتساب کیلئے تیار نہیں تو دوسر ی طرف ملک کی سالمیت پر الطاف حسین کے حملے‘ بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور کشمیر میں بھار تی فوج کے قتل وغارات پر حکمران تقر یبا خاموش نظر آتے ہیں حکمرانوں نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور کشمیر کے معاملے پر وہ ردعمل نہیں دیا جو انکو دینا چاہیے اور حکمران صرف اس معاملے پر پاکستان نہیں دنیا کے دیگر ممالک میں کسی قسم کا سخت ردعمل دینے کو تیار نہیں جو قابل مذمت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ ملک دشمنوں کے بیانات ملک کی سیکورٹی کیلئے خطر ناک ہیں مگر حکو مت نے الطاف حسین کے بیان پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جو پوری قوم اور ملک کیلئے لمحہ فکر یہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ کر پشن اور لوٹ مار ہے ملکی ترقی کیلئے احتساب کا عمل کل نہیں آج ہی وزیر اعظم سے ہی شروع ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف 3ستمبرکے احتساب مار چ میں پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دیں گی اور ویسے بھی کر پشن اور پانامہ لیکس کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں اور پانامہ لیکس میں صرف1فیصد کر پشن سامنے آئی ہے حکمرانوں کی کر پشن تو بہت زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نے اور قر ضے معاف کروانے والے انکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہے انکے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ ایسے لوگ ملک اور قوم کے دشمن ہیں ۔عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خر م نوازگنڈاپور نے کہا کہ عمران خان سمیت پوری تحر یک انصاف سانحہ منہاج القر آن کے معاملے پرعوامی تحر یک کی تحر یک قصاص کو سپورٹ کر رہی ہے اور ہم بھی انکے ساتھ ہیں اور تین ستمبر کو دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے احتجاج میں شر یک ہوں گی ۔ انہوں نے کہ الطاف حسین اور بھارت ملکر ملک کی سالمیت پر حملے کر رہے ہیں مگر نوازشر یف اور انکی حکومت صرف ایک بیان دیکر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جسکی تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک دونوں شدید مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحر یک کی تحر یک قصاص جاری ہے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا ہم سڑکوں پر اپنے حقوق کی جنگ لڑ تے رہیں ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…