کراچی(آئی این پی)رینجرزنے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی کو طلب کرکے تحقیقات کرنا شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کو رینجرز ونگ طلب کرلیا گیا ہے۔اس سے پہلے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی شیرازوحید کو رینجرز ونگ میں طلب کرکے تفتیش کی گئی تھی۔