کراچی (نیوز ڈیسک) پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم رہنماؤں کو چپل دکھا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے بعد جب متحدہ کے رہنما آصف حسنین اور اقبال محمد علی پریس کلب سے باہر نکلے تو وہاں موجود ایک عام شہری نے انہیں چپل دکھائی۔ گزشتہ رات الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کا مظاہرہ ایک شہری نے متحدہ کے رہنماؤں کو چپل دکھا کر کیا۔ واضح رہے کہ پریس کلب کے باہر پاکستان سے محبت اور اس کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے بھی موجود تھے جن میں سے ایک شخص نے متحدہ رہنماؤں کو چپل دکھائی ۔ جب اس نوجوان سے چپل دکھانے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ گزشتہ رات متحدہ کے قائد کی تقریر سے میری سخت دل آزاری ہوئی اور پاکستان سے یکجہتی کیلئے میں کراچی پریس کلب آیا تھا۔