پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

نوجوان تیار ہو جائیں‘ اہم یورپی ملک نے ہزاروں نوجوانوں کی ڈیمانڈ کر دی‘ حکومت نے ہامی بھر لی

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) برطانیہ کی معروف پیپلز فرسٹ کمپنی نے ٹیوٹا سے ہاسپٹیلیٹی اور سیلزمین تربیت یافتہ 5ہزار نوجوانوں کو اپنے ملک میں روزگار کی ڈیمانڈ کر لی، ٹیوٹا صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کوان کی ضروریات کے مطابق ہنر سیکھا کر انکی خدمات فراہم کرے گی،بیروزگار نوجوانوں کو مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے،صوبہ پنجاب خصوصا دیہاتی علاقوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فروغ کیلئے ٹیوٹاکوغیر ملکی فنی معاونت کا حصول بہت مدد گار ثابت ہو گا کیونکہ ملک و قوم کا مستقبل ہنر مندافرادی قوت کی دستیابی سے ممکن ہے ،ٹیوٹا کو اس وقت ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، جائیکا،جی آئی زیڈ، ترک کمپنیاں اور برٹش اداروں کا فنی تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے برٹش کونسل کی پیپلز فرسٹ کمپنی کے وفد کی سربراہ جین ریکس وردی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ہیڈ آف پنجاب ریجن ایڈوائزر برٹش بزنس سینٹر وقار اللہ اور سینئر سیکٹر ایڈوائزر برٹش بزنس سینٹر بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ بھر میں فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فروغ کیلئے بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور انکی ہدایات کی روشنی میں تمام تراقدامات کئے جا رہے ہیں۔صوبہ پنجاب کی ترقی کا خواب ہنر مند افرادی قوت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ہاسپٹیلیٹی ، ڈرائیونگ، فوڈ اینڈ بیوریجز، کنسٹرکشن اور دیگر اہم شعبوں میں بیروزگار نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے کیونکہ ان شعبوں میں ہنر مندافرادی قوت کی اشد ضرورت ہے۔برٹش کونسل کی پیپلز فرسٹ کمپنی کے وفد کی سربراہ جین ریکس وردی نے کہا کہ ہماری کمپنی بین الاقوامی مہارت، بزنس سپورٹ، کسٹمر سروس، آن لائن سکلز، ٹرینرز کی تربیت، سٹاف کی نگرانی اور لیڈر شپ پروگرام میں کنسلٹنسی فراہم کر رہی ہے۔ہماری کمپنی کاروباری ترقی اور صارف کے ساتھ بہتر روابط کے حوالے سے کاروباری اداروں کیلئے پروگرام بھی تیار کر تی ہے۔ انہوں نے ٹیوٹا کی صوبہ پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…