بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

بچوں کواغواکرنے والے گروہ کی خاتون سرغنہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی کی بیوی گرفتار شوہر اس مکروہ کام میں ملوث بیوی کو بچانے کیلئے کس حد تک گیا ؟

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی کی بیوی انور پری کو بچوں کے اغواء اور فروخت میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ملزمہ چند روز قبل گرفتار ہونے والے نو رکنی گینگ کی رکن تھی۔رپورٹ کے مطابق گینگ کے گرفتار ارکان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک او ر حاضر سروس پولیس انسپکٹر کی بیوی بھی اس مکروہ کام میں ملوث ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے بیوی کو گرفتار ی سے بچانے کیلئے انتہا حد تک کوشش کی اور سینئر پولیس افسران سے مدد مانگی مگر کسی نے اس کی مدد نہیں کی ، پولیس حکام نے اس گھناؤنے کام میں ملوث ہر ملزم کو گرفتار کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواء اور فروخت میں ایک ایس ایچ او کی بیوی بھی ملوث ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایس پی کینٹ پشاور کاشف ذوالفقار نے ملزمہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کوجیل بھیج دیا ہے تاہم انہوں نے کسی حاضر سروس پولیس انسپکٹر کی بیوی کا بچوں کے اغواء4 اور فروخت میں ملوث ہونے کے بارے میں نہیں بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس جرم میں ملوث یا بچوں کے اغواء کاروں سے رابطوں میں ملوث کسی ملزم کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…