اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ ہندوستان حکومت مختلف حربے استعمال کر کے پاکستان کو تنگ کر رہی ہے مگر ہماری حکومت کی جانب سے خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ منگل کو ہندوستان نے ایک پاکستانی طیارہ کو اپنی حدود میں بغیر کسی وجہ کے داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جو کہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ ہندوستان نے منگل کو اپنی فضائی حدود میں پاکستانی طیاروں کے داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جہاز پشاور سے ملائیشیا جا رہا ہے یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی میں آتا ہے حکومت اس مسئلہ پر سوئی ہوئی ہے۔ ہندوستان پاکستان کے خلاف جو کچھ کر رہا ہے ہماری حکومت کی جانب سے کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا۔ ہماری حکومت کی ان مسائل پر خاموشی سمھ سے بالاتر ہے اس دوران فاٹا سے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ میری فیملی اس جہاز کے اندر تھی جہاز میں فیول ختم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اسے لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
’پاکستانی مسافر طیاروں کے بھارت داخلے پر پابندی‘ عالمی قوانین کی خلاف ورزی‘سینئر سیاستدان کے صبر کا پیمانہ لبریز
17
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں