پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

شر یف برادران کس کوبچانا چاہتے ہیں‘ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شر یف برادران جمہو ریت نہیں کرپشن بچانا چاہتے ہیں انکے تمام ٹوپی ڈرامے ناکام ہوں گے ‘ملک میں جتنی کر پشن آج ہو رہی ہے وہ دنیامیں ایک ریکارڈ ہے‘پانامہ لیکس پر پار لیمانی ٹی اوآرز کمیٹی اپنی موت مر چکی ہے ہمیں (ن) لیگ کے ٹی اوآرز قبول نہیں ‘کر پشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر ایک ہو سکتی ہے ہم بھی میدان میں آنے کیلئے تیار ہیں‘حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ ما ر کا حساب دینا ہوگا انکو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کر پشن کیخلاف کسی بھی حدتک جا سکتی ہے کیونکہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کر پشن کا خاتمہ کیا جائے اور شر یف براداران پانامہ لیکس میں سامنے آنیوالی کر پشن کا حساب دیں مگر (ن) لیگ پانامہ لیکس کی کر پشن کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں وہ کسی صورت کا میاب نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ میں کر پشن کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں اور مستقبل میں کر پشن کے کیخلاف بھی تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر ایک ہو سکتی ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ کے ٹی اوآرزکسی صورت قابل قبول نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…