لاہور (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وکلاء تحریک کے دوران جو لیڈر اعتزاز احسن سے ملکر تجاویز دیتا تھا اب وقت آگیا ہے کہ اعتزاز احسن یہ حقیقت عوام کو بتا دیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وکلاء تحریک میں ایک لیڈر ہمارے پاس آتا ہے اور مختلف تجاویز دیتا ہے اور کہتاتھا کہ آؤ ملکر بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کا مجھے اور اعتزاز احسن کو پتہ ہے۔ اعتزاز احسن سے اپیل ہے کہ وہ حقیقت عوام کو بتادیں۔ جو مجھے بھی پتہ ہے کہ کونسا لیڈر ملتا تھا اور تجاویز دیتا تھا۔