منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

’’خبردار‘‘ پاکستان میں پہلی بار ایسا قانون پاس ہو گیا کہ  اب کوئی بچ نہیں سکے گا۔۔۔

datetime 26  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر کرائمز کے حوالے سے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کا بل 2016 کی منظوری دے دی۔بل کے تحت سائبر دہشت گردی پر 14 سال قید اور 50ملین تک جرمانہ ہوگا‘ چائلڈ پورنو گرافی پر 7لاکھ قید اور 50 لاکھ جرمانہ ہوگا‘ غیر قانونی سمز کی فروخت پر 3 سال قید اور 5لاکھ جرمانہ ہوگا‘ چوری کے موبائل کی ٹمپرنگ پر 3سال قید اور 10لاکھ جرمانہ ہوگا‘ بل کا اطلاق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر نہیں ہوگا ان کے خلاف پیمرا نوٹس لے گا‘ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں اور دیگر کمپنیاں عدالت کی اجازت کے بغیر ڈیٹا کسی کو فراہم نہیں کرسکیں گی‘ ڈیٹا کو غلط استعمال کرنے پر 3 سال قید اور ایک ملین جرمانہ کیا جائے گا‘ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ بل کی منظوری پر کمیٹی کے کردار پر ان کا شکر گزار ہوں‘ چیئرمین سینٹ‘ وزارت انفارمیشن اور دیگر ارکان کا تعاون کرنے پر شکر گزار ہوں‘ نیکٹا نے اچھا کردار ادا نہیں کیا‘ بل میں انسانی حقوق کی تنظیموں‘ سول سوسائٹی و دیگر کے تحفظات کو دور کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ سائبر کرائمز کی روک تھام کے حوالے سے یہ تاریخی بل ہے اور طویل عرصہ اس پر لمبی مشاورت کی گئی ، خیال رکھا گیا ہے کہ کسی معصوم شہری کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر شاہی سید کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سائبر کرائمز کے حوالے سے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کا بل 2016 کی منظوری دی گئی۔ بل کے تحت سائبر دہشت گردی پر 14 سال قید اور 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا چائلڈ پورنو گرافی پر سات سال قید اور پچاس لاکھ جرمانہ ہوگا چائلڈ پورنو گرافی اور سائبر دہشت گردی ناقابل ضمانت ہوں گے۔ غیر قانونی سمز کی فروخت پر تین سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ ہوگا اور موبائل فون کی ٹمپرنگ اور چوری والے موبائل فون کی ٹمپرنگ پر تین سال قید اور دس لاکھ جرمانہ ہوگا۔
بل کا اطلاق الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا پر نہیں ہوگا ان کے خلاف شکایات پر پیمرا نوٹس لے گا۔ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ڈیٹا کو غلط استعمال کرنے کی صورت میں تین سال قید اور ایک ملین جرمانہ کیا جائے گا دھوکہ دہی پر تین سال قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔ انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنیاں عدالت کے حکم کے بغیر کسی کا ڈیٹا فراہم نہیں کرسکیں گی۔ کسی کے خلاف تحقیقات عدالت کے حکم پر ہوں گی اور عدالت کے حکم کے بغیر تحقیقات شروع نہیں ہوں گی۔ جو عدالت کی اجازت سے ڈیٹا لے گا وہ پابند ہوگا کہ جس مقصد کے لئے ڈیٹا لے گا وہ خفیہ رکھے اور اسی مقصد کے لئے استعمال کرے۔ تحقیقات کو شفاف بنانے کے لئے شفاف رولز بنائے جائیں گے اور چیک اینڈ بیلنس کا میکنزم رکھا جائے گا۔ بل کے تحت دوسرے ممالک کو بھی ڈیٹا فراہم کیا جاسکتا ہے لیکن عدالت کی اجازت شرط ہوگی اور دوسرے ملک سے مطلوب ڈیٹا لیا بھی جاسکتا ہے۔ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرسکے گا کمیٹی چیئرمین شاہی سید نے کہا کہ بل کی منظوری پر کممیٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کمیٹی کا شکر گزار ہوں۔ چیئرمین سینٹ کی بل کے حوالے سے رہنمائی پر شکر گزار ہوں۔ سینیٹر فرخت اللہ بابر نے بل کے حوالے سے کافی تعاون کیا نیکٹا نے بل کے حوالے سے تعاون نہیں کیا اور اچھا کردار ادا نہیں کیا اور ان سے مانگی گئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بہت زیادہ تعاون کیا اس پر شکر گزار یں۔
بل میں انسانی حقوق کی تنظیموں‘ پی ایف یو جے‘ سول سوسائٹی کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے عوامی سماعت بھی منعقد کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ سائبر کرائم بل ایک تاریخی قانون ہے اس کو مکمل کرنے کے لئے طویل مدت میں طویل مشاورت کی گئی ہے اور خیال رکھا گیا ہے کہ کوئی معصوم شہری کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور ناجائز پکڑا نہ جائے بل کے تحت سائبر کرائمز کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اکیس نئے جرائم کو شامل کیا گیا ہے عوام کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے یو ایس ایف فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فنڈز کے استعمال سے بلوچستان سمیت ملک میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے بلوچستان میں 4562 کلومیٹر فائبر آپٹک لگائی جاچکی ہے فنڈز کا استعمال شفاف انداز میں کیا جارہا ہے ڑوب‘ قلات‘ مستونگ میں جلد تھری جی سروس شروع کی جائے گی جنوری 2018 تک بلوچستان سمیت فاٹا‘ کوہستان میں سروس مکمل کرلیں گے۔ اس وقت بیس ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور یو ایس ایف کا ٹوٹل فنڈ ستر ارب ہے۔ کمیٹی نے بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں لوگوں کی شکایات کو جلد دور کرنے کی ہدایت کی اور وزارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…