گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور حساس اداروں نے گوجرانوالہ کے نواحی علاقے گکھڑ منڈی کے قریب کارروائی کے دوران دو بھارتی جاسوس گرفتار کرلئے۔ بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے گوجرانوالہ کے نواحی علاقے گکھڑ منڈی میں کارروائی کی جس دوران دو بھارتی جاسوس گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
گرفتار کئے گئے بھارتی جاسوس تیمور اور اعجاز کا تعلق بھارتی علاقے باغوالہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس پاکستان سے انتہائی اہم معلومات انڈیا کو فراہم کر رہے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار بھارتی جاسوسوں کا ملک میں بد امنی پھیلانے اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی ہاتھ ہونے کے اشارے ملے ہیں۔
2 بھارتی جاسوس گرفتار پاکستان میں کیا کر رہے تھے؟ اہم انکشافات
20
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں