رینجر ز کا اعلیٰ اجلاس ، اہم حکمت عملی تیار کر لی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے بھر کی سیکیورٹی سے متعلق امور میں پیش رفت اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں