نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل و غارت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے‘ بھارتی فورسز نے دن دیہاڑے چالیس سے زائد معصوم کشمیریوں کو قتل کیا‘ عالمی برادری کو بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔ جمعہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ایڈمنڈ مولے سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملیحہ لودھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشیدہ صورتحال سے امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک کشمیری رہنما کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور بھارتی فورسز نے چالیس سے زائد نہتے کشمیریوں کو قتل کیا ۔بھارتی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ سے پندرہ سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کررکھا ہے۔ وادی میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی برادری بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ایڈمنڈ مولے نے کہا کہ بان کی مون کو مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت, پاکستان نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کر دیا
15
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں