ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع ساہیوال میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران واپڈا میپکو کے 13ٹرانسفار مر جل گئے جس کی وجہ سے ان 13شہری اور دیہی آبادیوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور یہ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اٹھارہ گھنٹے کے بعد 6شہری علاقوں میں بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بحال کر دی گئی جبکہ 7دیہی علاقوں میں بجلی کی سپلائی ابھی تک بحال نہیں ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو مون سون کی پہلی بارش ضلع ساہیوال میں ہوئی جس سے میپکو واپڈا کے 200 کے وی کے 4ٹرانسفار مر ،100کے وی کے 6ٹرانسفار مر اور 50کے وی کے 3ٹرانسفار مر جل گئے جس کے بعد یہ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جس کے وجہ سے سحری کے وقت ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی نہ ہونے کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ بارش سے قبل ہی واپڈا میپکو ساہیوال سٹی نے افطاری کے وقت آفیسر کالونی ساہیوال میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا
-
قانونی نوٹس کے بعد مذہبی سکالر ناصر مدنی کی مومنہ اقبال سے معافی



















































