منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

مون سون بارشوں کا آغاز ،خطرناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 26  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا آغاز (آج)پیر سے شروع ہوگا ٗاس سیزن بارشوں کی شدت بھی زیادہ ہو گی جبکہ بارشیں زیادہ ہونے سے شہروں میں اربن فلڈنگ سے بڑے نقصانات کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کی بارشیں (آج)پیر سے شروع ہوں گی اور رواں سال بارشوں کی شدت معمول سے 15 سے 20 فیصد زیادہ ہو گی ٗذرائع کے مطابق شہروں سے پانی نکالنے والے نالوں کی صفائی نہیں ہو سکی پنجاب اور سندھ کے اکثر شہروں میں بارش کے پانی کا اخراج کرنے والے نالے کچرے اور گندگی سے بھر گئے ٗمحکمہ موسمیات نے پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، قلات، مکران، نصیرآباد، سبی، ژوب، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا ٗاسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، کوھاٹ، اور قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 10 ملی میٹر، چراٹ 05، دیر، مالم جبہ03، منڈی بہاؤالدین 12، مری 02، منگلہ 01، خصدار01 ، مٹھی09، راولاکوٹ 21 اور کوٹلی میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…