جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

مون سون بارشیں، بڑے نقصانات کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

datetime 26  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا آغاز (آج)پیر سے شروع ہوگا ٗاس سیزن بارشوں کی شدت بھی زیادہ ہو گی جبکہ بارشیں زیادہ ہونے سے شہروں میں اربن فلڈنگ سے بڑے نقصانات کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کی بارشیں (آج)پیر سے شروع ہوں گی اور رواں سال بارشوں کی شدت معمول سے 15 سے 20 فیصد زیادہ ہو گی ٗذرائع کے مطابق شہروں سے پانی نکالنے والے نالوں کی صفائی نہیں ہو سکی پنجاب اور سندھ کے اکثر شہروں میں بارش کے پانی کا اخراج کرنے والے نالے کچرے اور گندگی سے بھر گئے ٗمحکمہ موسمیات نے پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، قلات، مکران، نصیرآباد، سبی، ژوب، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا ٗاسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، کوھاٹ، اور قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 10 ملی میٹر، چراٹ 05، دیر، مالم جبہ03، منڈی بہاؤالدین 12، مری 02، منگلہ 01، خصدار01 ، مٹھی09، راولاکوٹ 21 اور کوٹلی میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…