جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کرپشن کیس میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کو بچانے کیلئے کینیڈین حکومت میدان میں آ گئی ،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) اربوں روپے کی کرپشن، دہشت گردوں کے علاج اور انکی مدد کے الزام میں گرفتارسابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو بچانے کے لئے کینیڈین حکومت میدان میں آ گئی ،وزارت داخلہ نے کنیڈین ہائی کمیشن کی ڈاکٹر عاصم تک قونصلر رسائی کی درخواست منظور کر لی ،آئندہ چند روز تک کینیڈین ہائی کمیشن کا وفد ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کرے گا،جمعہ کو ذرائع کے مطابق کنیڈین ہائی کمیشن نے اپنے شہری کی حیثیت سے وزارت خارجہ کے ذریعے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی مانگی تھی، وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر کینیڈین ہائی کمیشن کی ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی کی درخواست کی منظوری دی ہے، سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ کو قونصلر رسائی دینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے آئندہ چند روز تک کنیڈین ہائی کمیشن کا وفد ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کرے گا ،کینیڈین ہائی کمیشن ڈاکٹر عاصم کو قانونی معاونت فراہم کرنا چا ہتا ہے ،واضح رہے کہ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کا کرپشن ریفرنس زیر سماعت ہے جبکہ سابق وزیر کے خلاف دہشت گردوں کے علاج اور ان کی معاونت کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔(آچ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…