جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

مجھے وزیراعظم بنانے کی پیشکش کس نے کی؟’’ویڈیو‘‘کا کیا معاملہ ہے؟ اعتزاز احسن کے صبر کا پیمانہ لبریز،سب سامنے لے آئے

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مشرف مجھے وزیراعظم بنانے کیلئے تیار تھے میں نے ہی انکار کر دیا ‘حکومت سن لیں کوئی’’ ویڈ یو‘‘ ہمارے موقف کو تبد یل نہیں کر سکتی پانامہ لیکس پر پارٹی پالیسی ہے ‘ دھر نہ میں بھی (ن) لیگی حکومت اور جمہو ریت کو بچایا ہم کیسے جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ آئندہ الیکشن کمیشن کے ارکان اتنے جانبدار نہیں ہونگے جتنے پچھلے رہے ہیں۔جمعہ کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں کواپنے بیانات پر شرم آنی چاہئے‘ہماری نواز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں‘وزیراعظم نے خود کہا کہ کوئی بھی کرپٹ آدمی جائیدادوں کو اپنے نام پر نہیں رکھتا۔یہی چیز حسین نواز کے معاملے میں بھی سامنے رکھی جائے۔ہو سکتا ہے کہ یہ جائیداد نواز شریف کی ہو لیکن حسین نواز کا نام آیا ہو اسی طرح مریم نواز تو خود اپنے باپ کے زیر کفالت ہیں اس کے نام پر جائیدادیں کیسے آگئیں؟ یہ سب نواز شریف کا ہے جو انہوں نے اپنے بچوں کے نام کر رکھا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے خود کہا کہ وہ پیش ہونگے لیکن ان کی ٹیم کہتی ہے کہ وہ پیش نہیں ہونگے۔مشرف مجھے وزیراعظم بنانے کیلئے تیار تھا لیکن میں نے انکار کیا میں نے ہی اس کو بھگایا۔مجھ پر الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے پالیسی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر حراست ملزموں کا پہلا ویڈیو آنے کے بعد وزیرداخلہ کو فوری ایکشن لینا چاہئے تھا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہ لیا۔حکومتی کارندے یہ باتیں پھیلا رہے ہیں کہ اعتزاز احسن کو آصف زرداری پیچھے کھینچ لیں گے۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ہماری پارٹی کی پالیسی ہے‘ یہی بلاول بھٹو سے لے کر سب رہنماوں کی پالیسی ہے‘ ن لیگ کے رہنما ایسے بیانات دے کر پاناما لیکس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا ہوتا تو 2014میں ہی لے لیتا جب حکومت مشکلات میں بری طرح پھنسی تھی اس وقت شکست کی چبھن بھی زیادہ تھی لیکن ہم نے اس حکومت کو بچایا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ الیکشن کمیشن کے ارکان اتنے جانبدار نہیں ہونگے جتنے پچھلے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا اور امجد صابری کی شہادت نے بہت دکھ دیئے دل خون کے آنسو رو رہا ہے آپریشن سے کراچی والوں کا مورال بلند ہوا تھا لیکن یہ واقعات ان کیلئے تکلیف دہ ہیں ‘ ہمیں ان دہشتگردوں کو شکست دینا ہے ہمیں اپنا مورال بلند رکھنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…