بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

جمعہ کے دن پاکستان کا بڑا شہردھماکے سے لرز اٹھا

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ کے نواحی علاقے عالمو چوک میں بم دھماکہ 3 افراد جاں بحق جبکہ2 خواتین اور6 سکول بچوں سمیت 32 سے زائد افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے سے قریبی دکانوں، گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا خضدار میں بھی کھلونا بم دھماکے سے تین بچے زخمی ہو گئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے عالمو چوک پر ہونیوالی بم دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے عالمو چوک کلی عالم خان پھاٹک کے قریب بند دکانوں کے قریب سائیکل بم کا زور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں علاقہ بم دھماکے سے گونج اٹھا اور بم دھماکے میں3 افراد حاجی عثمان،اور فضل محمد سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ2 خواتین اور6 سکول بچوں سمیت32 سے زائد افراد جن میں راز محمد، رضا محمد، تعلیک حسین، تعلیک عمران، اکبر شاہ، محب اللہ، سلمان احمد، خدائے نور، سمیع اللہ، غلام حیدر، سلمان احمد، بشیراحمد، عبداللہ، محمد ستار، عمیر احمد، فضل محمد، احمد شاہ، نصیب اللہ، حاجی عبدالحکیم، حاجی گل محمد، اصغر علی، جاوید احمد، نثار احمد، ثناء اللہ وغیر ہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ایمبولنسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا یا گیا جہاں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واقعہ کے بعد کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئیں اور ڈاکٹروں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا بم دھماکے سے 2 گاڑیوں،1 رکشے،4 دکانوں اور3 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے ادارے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے عالمو چوک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلیٰ حکا م کو ہدایت کر دی کہ ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے وزیراعظم بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران معصوم انسانی جانوں کو نشانہ بنا نے والے درندہ صفت عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت اور موثر بنا نے کیلئے ہدایت جاری کر دی گئی دریں اثنا خضدار کے علاقے میں کھلو نا نما بم پھٹنے سے3 بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا مزید کا رروائی ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…