اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہری پور میں سال کے طویل ترین دورانیہ کے روزوں کا ہفتہ، جمعرات سے شروع ہو گا جس کے بعد روزہ کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ موسمیات اور سورج کی گردش کے نظام کے تحت جمعرات ہری پور میں انتہائے سحر 3 بجکر 12 منٹ اور افطار 7 بجکر 23 منٹ پر ہو گی اور یہی اوقات ہفتہ بھر تک برقرار رہیں گے جبکہ آئندہ اتوار سے اگلے بدھ تک انتہائی سحر 3 بجکر 13 منٹ اور افطار 7 بجکر 24 منٹ پر ہو گی، اس طرح جمعرات سے بدھ تک روزہ کا دورانیہ 16 گھنٹے اور 11 منٹ پر محیط ہو گا۔ یہ ہفتہ طویل ترین ہونے کے ساتھ ساتھ گرم ترین بھی ہونے کا امکان ہے۔