اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹی وی چینل سے فراغت کے بعد اپنی این جی او بنا لی‘ ریحام خان فاؤنڈیشن بچوں اور ماؤں کی ویلفیئرکیلئے بنایا گیا ادارہ ہے‘ ادارے کی طرف سے فنڈ ریزنگ کے مقصد کے لیے ایک بڑے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا ہے‘ اس موقع پر ریحام خان کی گفتگو سننے اور ان کی اس کاوش کے بارے میں اظہار خیال سے واقفیت کا موقع پائیں گے۔ ریحام خان اپنی زندگی کے اہم واقعات پر بھی روشنی ڈالیں گی جنہوں نے انہیں اس فاؤنڈیشن قائم کرنے پر ابھارا۔ یہ افطار ڈنر 18 جون 2016 کو برطانوی وقت کے مطابق شام 7 سے 10 بجے تک الیسلی ھوٹل برمنگھم روڈ الیسلی ولیج کووینڈری CV5, 9GP برطانیہ میں منعقد ہوگا۔ منتظمین نے شرکت کی پرزور اپیل ہے۔پروگرام کے لیے ٹکٹ 20 سے 30 پاؤنڈز میں دستیاب ہے۔