اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں شاہ محمود قریشی کا مرید ہوتا جا رہا ہوں اللہ خیر کرے اس پر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جس پیر کا خلیفہ شیخ رشید احمد ہو گا وہ پیر تو بہت اونچا چلا جائے گا ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد اور سینیٹر اعتزاز احسن نے منگل کے روز ٹی او آرز کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس کے دوران کیا ۔
متحدہ اپوزیشن میں ایم کیو ایم کے تین رہنما شامل تھے جن میں میاں عتیق شیخ ‘ خالد مقبول صدیقی اور بیرسٹر علی سیف شامل تھے جبکہ (ق) لیگ کے طارق بشیر چیمہ ‘ اے این پی کے الیاس بلور ‘ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ شامل تھے کمیٹی کے اجلاس کے دوران جب شاہ محمود قریشی آئے تو شیخ رشید احمد نے ان سے ملنے کے بعد کہا کہ میں شاہ محمود قریشی کا مرید ہوتا جا رہا ہوں اللہ خیر کرے اس پر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جس پیر کا مرید شیخ رشید احمد ہو گا وہ پیر بہت اونچا چلا جائے گا ۔
شاہ محمود صاحب کا مرید ہوتا جارہا ہوں ، بڑی سیاسی شخصیت نے حیران کن بات کہہ دی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/Sheikh-rasheed-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں