جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عید کے بعد جی ایچ کیو ۔۔۔۔! شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دانیال عزیز اور ماروی میمن کچھ سال پہلے پرویز مشرف کے ترجمان ہوا کرتے تھے اورآج نوازشریف کے حق میں بول رہے ہیں ، 2014کے دھرنے کے وقت ساری سیاسی پارٹیاں میاں نوازشریف کے ساتھ تھیں ،نوازشریف کا ویژن فیل ہوچکا ہے ، عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے پاؤں سڑکوں پر اور نظریں جی ایچ کیو پر ہوں گی ۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز اور ماروی میمن کچھ سال پہلے پرویز مشرف کے ترجمان ہوا کرتے تھے اورآج نوازشریف کے حق میں بول رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں بجلی نہیں ہے اور گیس کی بھی سخت قلت ہے ، بارڈرز پر فائرنگ ہو رہی ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ میاں نوازشریف کا ویژن فیل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اصل عید ہو گی اور نوازشریف کو گھر جانا پڑے گا کیونکہ اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد سڑکوں پر ہوں گی ،اپوزیشن جماعتوں کے پاؤں سڑکوں پر اور نظریں جی ایچ کیو پر ہوں گی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ طاہر القادری بھی دھرنا دینے کے لئے پاکستان آ رہے ہیں عمران خان ان کا ساتھ دیں یا نہ دیں مگر میں ضرور ان کا ساتھ دوں گا، وہ بزرگ آدمی ہیں ، پاکستان کا بھلا سوچتے ہیں اور بھکاؤ نہیں ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر آصف زرداری کا قبضہ ہے مگر عوام بلاول بھٹو کو پسند کرتی ہے اور وہ عوام میں مقبول ہیں ۔ بلاول کو چاہیے کہ (ن) لیگ سے مفاہمت کی سیاست ختم کر کے اپنا گراف بڑھائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…