اسلام آباد (این این آئی) سماجی خاتون ماروی سرمد نے سینیٹر حمداللہ کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تین روز قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں جمعیت علما اسلام کے سینیٹر حافظ حمداللہ اور سمانی کارکن ماروی سرمد میں جھگڑا ہوا تھا جس پر ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی تھی جس پر تین روز گزرنے کے بعد بھی ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکی ۔ ماروی سرمد نے کہا کہ اندراج مقدمہ کیلئے بدھ کے روز عدالت سے رجوع کروں گی اور آئین کی دفعہ 22 اے کا استعمال کروں گی۔