اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی واپسی،پاکستان نے عالمی برادری سے اہم مطالبہ کردیا

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں پاکستان چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے مکمل تیار ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کا پاکستان گہرائی سے جائزہ لے رہا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں اشرف غنی حکومت کی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں تاہم افغان حکومت کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ، سرحدوں پر مشتبہ افراد کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے چیک پوسٹوں کے امور پر باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنی ہوگی کیونکہ یہ معاملہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال سے منسلک ہے۔ افغان مہاجرین کے مسائل حل کرنے میں پاکستان ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو کہہ دیا تھا کہ افغانستان میں طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہو رہے اس لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہا تھا تاہم حالیہ ڈرون حملے نے امن عمل پر منفی اثرات مرتب کئے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سید طارق فاطمی نے کہا کہ ہم سچائی اور نیک نیتی کے ساتھ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن عمل کیلئے کوششیں کرتے رہے ہیں مگر ان کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں آ رہا، یہ کوئی ون وے ٹریفک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنازعہ کشمیر سمیت تمام کور ایشوز پر جامع مذاکرات چاہتے ہیں۔ بھارت کے ایک حاضر سروس فوجی افسر کو بلوچستان میں دہشتگردی کے سیل سے گرفتار کیا گیا، جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…