کراچی(این این آئی)کراچی ایئرپورٹ سے خوفناک چیز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،ڈبہ کھولنے والوں کو جان کے لالے پڑ گئے،کراچی ایئرپورٹ سے کالے بچھوؤں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔بچھوڈبے میں بندکرکے بنکاک کے لیے بک کرائے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سندھ وائلڈ لائف نے منگل کی شام کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپوں مالیت کے اسمگل کیے جانے والے148کالے بچھو برآمد کرلیے ہیں۔اس ضمن میں گیم آفیسر سندھ وائلڈ لائف رشید احمد نے بتایا کہ کالے بچھوڈبے میں بند کیے گئے تھے، یہ ڈبہ میرپورخاص سے عبدالرحمان نامی شخص نے بنکاک کے لیے بک کرایا تھا۔انہوں نے کہاکہ سندھ وائلڈ لائف نے بچھوؤں کو قبضے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔