بدین(این این آئی)پیپلز پا رٹی کے با غی رہنما سابقہ صو بائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بلا ول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی سوچ الگ الگ ہے بلاول بھٹو زرداری میں شہید بی بی کی جھلک نظر آتی ہے اور ہمیں بلاول بھٹو سے امیدہے کے وہ اپنے نا نا اور والدہ کے نقش قدم پر ہی چلیں گے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گذشتہ روز بدین ضلع کے بلدیاتی ادارو ن میکی مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلز پا رٹی ورکرز کے منتخب اراکین ضلع کونسل کی تقریب حلف برداری میں شریک ہو نے کے موقع پر میڈیا سے با تیں کر رہے تھے انہو نے کہا کے بلاول بھٹو کی پالیسیاں اور سوچ اپنے والد سے بہتر ہیں اور لگ رہا ہے کے بلاول بھٹو پیپلز پا رٹی کو شہید بی بی کی پا لیسیوں کی طرف لے جا رہا ہے انہو نے کہا کے میرا پیپلز پا رٹی میں شمولیت کی افواہیں ہیں اور اس کا حقیقت سے کو تعلق نہیں ہے انہو نے ایک سوال کے جواب میں سندھ میں با د شاہت کرنے والے اور سندھ حکوت کے سردار اور اس کے حواریوں سے مجھے اور میری فیملی کو جان کا خطرہ ہے انہو نے کہا کے سندھ حکومت نے جن ضلعوں میں کھربو ں روپے کی کرپشن ہو ئی اور اور ترقیاتی کام نہیں کیئے گئے ان اضلاع میں دوبارہ کھربو ں روپے کی بجٹ رکھی ہے لیکن سندھ اور ملک کو کھربو ں روپے سالنہ آمدنی دینے والے ضلع بدین کو نہ صرف نظر انداز کیا ہے بلکہ بدین ضلع کو سندھ کی بجٹ سے ہی آؤٹ کر دیا گیا ہے جیسا کے بدین ضلع سندھ میں شا مل ہی نہیں ہے انہو نے کہا کے بدین کے عوام کو ذوالفقار مرزا کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے تو میں خود کو پیش کرتا ہو ن مجھے پھانسی پر لٹکا دو لیکن بدین کے غریب عوام سے ان کا حق مت چھینو انہو نے کہا کے اس سے پہلے بدین کے آباد گار اور کسانو ں سے ان کے جینے کا حق زرعی اور پینے کا پا نی چھین لیا گیا بدین کے لوگ پانی کے لیئے روڈوں پر احتجاج کر رہے ہیں بدین ضلع کے حصہ کا پا نی بھی زرداریو ں اور ان کے حواریوں کی زمینیں جو انہو نے غیر قا نی طریقں سے بنا ئی ہیں کو آباد کیا جا رہا ہے مرزا نے بتایا کے بدین ضلع کے جن علاقو ں مین میری زمینیں ہیں میری دشمنی میں ان علاقو ں کا پا نی بند کر کے میری زمینو ں کیساتھ دوسرے ہزارو ں لوگو ں کی زرعی زمینو ں کو بھی پانی سے محروم کر کے ان کو تباہ کر دیا گیا ہے مرزا نے کہا کے جو شخص بھینسو کے با ڑوں سے دودھ لیکر گھروں پر پہنچا تا تھا جس کے پاس سائیکل نہیں تھی جس نے پوری سندھ کے نہروں ،کینالوں کی بھل صفائی اور کھانٹی کے اربو ں روپے ہڑپ کر لیئے ہیں جس کے بارے میں نیب بھی ڈکلیئر کر چکی ہے اس کو محکمہ آبپاشی کا کرتا دہرتا بنا دیا گیا ہے مراد علی شاہ صرف نام کا وزیر ہے انہو نے کہا کے ضلع کونسل بدین سمیٹ ضلع کے تمام بلدایاتی ادارو ں میں میرے ساتھی اکثریت سے کا میاب ہو ئے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے رکا رڈ دھاندلیان کراکے میرے ساتھیو ن کو ہرانے کی کوششیں کی ہیں اور اب بھی سندھ حکومت مری کا میابی کو روکنے کے لیئے راز راز بلدیا تی قانون میں نئی ترمیمین کر رہی ہے نئے قانو ن پاس کر رہی ہے آج بھی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخا بات کرائے جا ئین تو بدین ضلع سے پیپلز پا رٹی ایک بھی سیٹ نہیں لے سکتی انہو نے کہا کہ پنامالیکس سمیت ملک مین خاص طور پر سندھ میں ہو نے والی کرپشن کو عوام کے سامنے لا نا چاہیے اور اس مین جو بھی ملوث ہو اس کا مکمل احتساب کیا جا ئے ۔