اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عید کے بعد احتجاجی سیاست کے لئے جلد عبوری سیٹ اپ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کااعلی سطح اجلاس (آج) بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عید کے بعد حکومت کے خلاف پنجاب میں احتجاج کے پیش نظر رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پنجاب میں ریجنل سیٹ اپ کے ساتھ ساتھ صوبائی صدر بنانے کی تجویز دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد حکومت کے خلاف پنجاب احتجاجی سیاست کا مرکز بنے گا ٗ احتجاج کو موثر بنانے کے کے لیے مکمل تنظیمی ڈھانچہ ضروری ہے ۔ عمران خان نیپارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے اور اہم فیصلوں کے لئے کل تین بجے پارٹی رہنماوں کو طلب کرلیا ۔