منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کی 100بہترین یونیورسٹیوں اور پاکستان کی سب سے بہترین یونیورسٹی کے نام کا اعلان

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایشیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں کوئی بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں ہے جبکہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس پاکستان میں سب سے بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے۔گلوبل ہائرایجوکیشن اینالسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کوئی یونیورسٹی ایشیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل نہ ہوسکی تاہم 350 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان کی 10 یونیورسٹیز شامل کی گئی ہیں۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس(لمس) فہرست میں 111 ویں نمبر پر ہے جس نے 50 درجہ ترقی پاکر پاکستان کی 4 یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا جب کہ آغا خان یونیورسٹی، نسٹ اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی رینکنگ میں حیران کن کمی دیکھی گئی ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ مینجمنٹ اسلام آباد پاکستان کی دوسری یونیورسٹی ہے جس نے 7 درجہ ترقی پاکر 112ویں پوزیشن سنبھالی جب کہ حیران کن طور پر قائداعظم یونیورسٹی کی کارکردگی میں تنزلی دیکھی گئی جس کی وجہ سے وہ 116 سے 149ویں پوزیشن پر آگئی۔ گزشتہ سال پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی رہنے والی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس 115 سے 149 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔آغا خان یونیورسٹی کی رینکنگ میں بھی حیران کن کمی دیکھی گئی جو 117 ویں پوزیشن سے 183ویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ کراچی یونیورسٹی کی رینکنگ میں 9 درجہ تنزلی دیکھی گئی جو رینکنگ میں 201 سے گر کر 210ویں نمبر پر آگئی، پنجاب یونیورسٹی 230، کامسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 240، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 250 اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد رینکنگ میں 350ویں نمبر پر ہے۔ایشیا کی 10 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں ہانگ کانگ کی 4، چین، سنگاپور اور جنوبی کوریا نے 2،2 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…