اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

ڈاکٹر طاہر القادری آج وطن پہنچیں گے ،لاہور ائر پورٹ پر شاندار استقبال کیا جائیگا

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک لاہور کی کوآرڈینیشن کونسل کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید اور ناظم اشتیاق حنیف مغل کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں لاہور کے تمام ٹاؤنز کے صدر،ناظمین اور منہاج القرآن لاہور کے عہدیدار ثنا اللہ خان،حاجی فرح اعجاز ،حنیف قادری ،میاں ممتاز حسین ،علی حیدر ،اصغر ساجد شریک تھے ۔اجلاس میں 17جون مال روڈ کے احتجاجی دھرنے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15جون کی صبح لاہور ائر پورٹ پرڈاکٹر طاہر القادری کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور انہیں ریلی کی صورت ماڈل ٹاؤن انکی رہائش گاہ تک لایا جائیگا ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہاکہ 17 جون کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں شہزاد قادری اور ثناء اللہ خان نے ایک فلوٹ تیار کیا ہے جو لاہور کے تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں جائیگا اور عوام میں 17 جون کے دھرنے کے حوالے تشہیری مواد تقسیم کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد نے کارکنان میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔لوگ شکرانے کے نوافل ادا کر رہے ہیں ۔قائد عوامی تحریک آج انشا اللہ وطن واپس پہنچیں گے ،لاہور ائر پورٹ پر انکا شاندار استقبال کیا جائیگا ۔17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے دھرنے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا خطاب ملکی خوشحالی اور استحکام کیلئے ایک نئی تاریخ کا امین بنے گا ۔ڈاکٹر طاہر القادری کا جینا مرنا پاکستان اور عوام کیلئے ہے ۔ریاست بچانے اور شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے 17 جون کو لاہور کے عوام مال روڈ پر آئیں ۔انہوں نے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم ملک میں رائج کرپٹ نظام اور قاتل حکمرانوں کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دے تا کہ ملک کی تقدیر بدل سکے ۔غریب عوام کی حالت بدل سکے ، پاکستان کو کرپشن،دہشتگردی ،غربت،بے روزگاری اور نا انصافی سے بچانے کیلئے قوم کو میدان عمل میں نکلنا ہو گا ۔17 جون قاتل حکمرانوں اور کرپٹ نظام کے خلاف یادگار دن ہو گا ۔آج تبدیلی کا وقت اور فیصلے کی گھڑی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…