منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چھوٹے صوبوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ،فیڈریشن کوخطرہ،بلاول زرداری نے پھر خطرناک انتباہ کردیا

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ نواز لیگ حکومت کی جانب سے وفاقی پول سے مالیاتی تقسیم میں چھوٹے صوبوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک فیڈریشن کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے،تمام وفاق پرست سیاسی قوتوں کو چاہیے کہ وہ نواز حکومت کی جانب سے اپنے خصیص سیاسی مفادات کے لیے وفاقی اکائیوں کے درمیان نامناسب مالیاتی تقسیم والے عمل کی حوصلہ شکنی کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار منگل کو سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کی جانب سے بلاول ہاؤس میں سندھ بجٹ پر بریفنگ کے دوران کیا۔صوبائی وزیر خزانہ نے پیپلزپارٹی چیئرمین کو سندھ بجٹ کی کاپیاں بھی پیش کیں اور انہیں صوبائی بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دی،اس موقع پر ایدیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ وسیم احمد اور سیکریٹری خزانہ سہیل راجپو ت بھی موجود تھے،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پسماندہ عوام کے لیے جدوجہد کی ہے اور اس بات کو سامنے رکھا ہے کہ پاکستان کوبحیثیت ایک متحد قوم کے آگے بڑہنا اور ترقی کرنا چاہیے، ملک کے کسی بھی حصے کو سیاسی اور مالیاتی معاملات میں نظرانداز کرناصوبوں اور وہاں کے عوام میں بے اعتمادی پیدا کرنے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ سے کہا کہ وہ نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے لیے باقی صوبوں کو بھی ساتھ لے ،صوبوں میں مساوی اور منصفانہ مالیاتی تقسیم کے لیے نیا مالیاتی ایوارڈدرکار ہے،بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو یہ بھی ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی اسکیموں کی وقت پر تکمیل کے لیے رقمیں بھی وقت پر جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…