اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر،کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑے پیمانہ پر ہنگامے

datetime 14  جون‬‮  2016 |

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر،کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑے پیمانہ پر ہنگامے، مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان اور ایک خاتون کے قتل کے خلاف احتجاج کیلئے سرینگر کے علاقوں بمنہ اور بٹہ مالو میں زبردست مظاہرے کئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے شیخ تنویر احمد نامی نوجوان اور ایک خاتون کو گزشتہ روز سرینگر جموں ہائی وے پر کُدکے مقام پر ایک مسافر بس میں تلاشی کے دوران شہید کردیاتھا ۔ بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں نے بمنہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔یہ مظاہرین شہید نوجوان کی میت حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ پولیس نے لوگوں کو متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جانے سے روکنے کیلئے علاقے کے تمام داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ۔ سرینگر بارہمولہ ہائی وے پر لاوے پورہ کے مقام پر قابض فورسز نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد افراد کوزخمی کردیا۔ یہ لوگ بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکرسے ایک موٹر سائیکل سوار کے شدیدزخمی ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے(آج) بدھ کو ہونے والے مجوزہ احتجاجی دھرنے کو ناکام بنانے کے لیے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ احتجاجی دھرنے کی کال سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف دی ہے۔ احتجاجی دھرنا کل لالچوک سرینگر میں دیا جائے گا۔ سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ہرصورت میں احتجاجی پروگرام پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے اور اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیری خاتون نمائندہ شمیم شال نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 32ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی فورسز کے غیر انسانی رویے کے خلاف فوری کاروائی کرے۔کشمیری نمائندے سید فیض نقشبندی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کو درپیش خطرے کودور کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…