اسلام آباد (این این آئی) وزار ت داخلہ نے کہاہے کہ فرانس میں قید محمد منشاء کی شناخت کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے مذکورہ شخص کے آبائی گاؤں جا کر اسکے خاندان سے اسکی شناخت اور شہریت کی تصدیق کر لی۔ وزارتِ داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کومتعلقہ شخص کوسفری دستاویزات جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔