اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین کے درمیان قومی اسمبلی میں ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دلچسپ جملے سے ایوان کشت زعفران بن گیا ۔ منگل کو شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین قومی اسمبلی میں ملاقات کے دوران محو گفتگو تھے کہ اس دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’قریشی صاحب ! قل ھو اﷲ پڑھ لیں تاکہ نظر نہ لگے۔‘‘ ان کے اس جملے سے ارکان قومی اسمبلی سمیت دیگر لوگ بھی محظوظ ہوئے۔