اسلام آباد (این این آئی ) قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل کی تقریر کے دور ان اپوزیشن ارکان نے پانا مہ پانامہ کے نعر لگائے ٗ ڈپٹی سپیکر ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ سرے محل اور سوئس بنکوں کا بھی ذکر ہوگا ٗ سوئس حکام سے میٹنگز ہوئی ہیں معلومات آنے پر ایف بی آر کارروائی شروع کریگا ٗ لاہور میں اورنج ٹرین اور میٹرو وزیراعلیٰ اپنے صوبے کے پیسے سے بنا رہے ہیں ٗکرپشن کے خاتمے کا سنہری موقع ہاتھ لگا ہے تمام سیاسی جماعتیں کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون سازی میں معاونت کریں منگل کو بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ایوان میں آویزاں قائداعظم کی تصویر پریشانی سے دیکھ رہی ہے کہ ہم کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں ٗ کیا ہم عوام کی حالت بہتر کرنے کیلئے آئے ہیں ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے لڑ رہے ہیں جن عوام کے ہم نمائندے ہیں وہ ہمیں اچھی جانتے ہیں ٗ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں رہ کر برداشت کا مظاہرہ کیا اور اقتدار پر امن طور پر ایک حکومت سے دوسری حکومت کو منتقل ہوا لیکن اس کے بعد کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہ آئی وہ چار حلقے کھولنے کے مطالبے کرنے لگے اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بہت سے ناقدین ہیں ایک رپورٹ جنرل(ر) اسلم بیگ نے بھی چھاپی ہے جنرل (ر) اسلم بیگ ایک خاص منڈیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں سب کی نظریں ہم ارکان پارلیمنٹ پر ہیں 18 ویں ترمیم کے بعد 56 فیصد بجٹ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو چلایا جاتا ہے جو صوبائی حکومتیں کام نہیں کریں گی وہ پیچھے رہ جائیں گی سڑکوں تعلیم صحت اور دیگر امور میں بجٹ صوبائی حکومتوں کو جارہا ہے انہوں نے کہا کہ زراعت کے حوالے سے موجودہ حکومت پر تنقید کی گئی اقتصادی سروے میں کاٹن کے حوالے سے تمام اعداد و شمار دیئے گئے ہیں وہی پالیسی گزشتہ سال تھی جس سے کاٹن کی ریکارڈ پیداوار ہوئی اس مرتبہ کمی ہوئی ہے تو اس میں اللہ تعالیٰ کی مرضی ، موسم اور دیگر قدرتی وجوہات شامل ہیں اس دوران اپوزیشن ارکان نے ’’پانامہ پانامہ‘‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس سے ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا ڈپٹی سپیکر نے ارکان کو خاموش رہنے کی ہدیات کی ۔ رانا افضل نے کہا کہ سرے محل اور سوئس بنکوں کا بھی ذکر ہوگا سوئس حکام سے اس مہینے میٹنگز ہوئی ہیں معلومات آنے پر ایف بی آر کارروائی شروع کریگا پیپلز پارٹی کے عبد الستار بچانی اور شازیہ مری کے مسلسل بولنے پر ڈپٹی سپیکر نے انہیں ہدایت کی کہ رننگ کمنٹری بند کریں ٗرانا افضل نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے سی پیک منصوبہ کسی صوبائیت کی بنیاد پر ہے تھر اور پورٹ قاسم کے منصوبے میرٹ پر ہیں شازیہ مری کے مسلسل بولنے پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اگر آپ خاموش نہ ہوئیں تو میں آپ کو پورے سیشن میں بولنے نہیں دوں گا۔ رانا افضل نے کہا کہ لاہور میں اورنج ٹرین اور میٹرو وزیراعلیٰ اپنے صوبے کے پیسے سے بنا رہے ہیں اس قسم کی باتیں کر کے تفرقہ پیدا نہ کریں ٹیکس ریکوری کے حوالے سے رانا افضل نے کہا کہ ایف بی آر کو ہم مضبوط کر رہے ہیں اور اسے کمپیوٹرائز کر رہے ہیں اس سال مزید پانچ چھ ارب کے اضافی ٹیکس جمع ہونگے ملک میں آج 24 گھنٹے انڈسٹری چل رہی ہے جس سے بے روزگاری میں کمی آئی ہے جیسے میں بجلی اور گیس کی کمی پوری ہو گی ملک میں مزید نوکریاں پیدا ہونگی ایل این جی آنے سے 15 سال سستی گیس ملے گی پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نام نہیں ہے لیکن انہوں نے کہا کہ احتساب مجھ سے شروع کرو انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں افغانستان سے بھی اچھے تعلقات ہیں ہمیں کسی کے تعلقات دوسرے سے ہونے پر اعتراض نہیں آج امریکہ کے ساتھ کوئی اختلافات ہیں تو وہ اصولوں کی بنیاد پر ہیں ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ترین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاوڈر دودھ کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جو بہت خوفناک ہے آج دودھ پیک کر کے فروخت کرنے والے اور کھلا دودھ بیچنے والے بھی پاؤڈر دودھ کو ملا کر فروخت کر رہے ہیں جس سے ہمارے گائے بھینس رکھنے والے مسائل کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا ایک پیغام ہے کہ چارڈر آف اکانومی پر اتفاق کریں تاکہ ملکی معیشت کو بہتر کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کا سنہری موقع ہاتھ لگا ہے تمام سیاسی جماعتیں کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون سازی میں معاونت کریں وزیراعظم نے کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی جو تجویز کی ہے اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھنا چاہئے ۔