اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف روحانی شخصیت مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے‘تفصیل کے مطابق آستانہ عالیہ نقشبندیہ ،مجددیہ،موہرویہ وادی عزیز شریف‘ چنیوٹ کے خلیفہ مجاز ، ملک کی معروف روحانی شخصیت اور مصنف حضرت خواجہ صوفی نسیم احمد پیر صبح سحری کے وقت حرم کعبہ مکۃ المکرمہ میں انتقال کر گئے۔ حضرت خواجہ صوفی نسیم احمد نے آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف سے وابستہ تھے اور تقریباََ53 برس تک روحانی و تبلیغی خدمات سر انجام دیت رہے تھے۔ خواجہ صوفی نسیم سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الٰہی کے جانثار ساتھیوں میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔خواجہ صوفی نسیم نے بانی وادی عزیز شریف حضرت خواجہ صوفی محمد علی کی حیات طیبہ پر ’’تاجدار وادی عزیز شریف ‘‘کے نام سے مفصل کتاب بھی لکھی۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین مکہ معظمہ میں ہی ادا کی جائیں گی۔