اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

عوام تیاری کر کیں، بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سنا دی

datetime 11  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویڑن) اور ہزارہ ڈویڑن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بالائی خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویڑن)، بالائی فاٹا، جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویڑن)،شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ڑوب، سبی، نصیر آباد ڈویڑن)، بالائی سندھ(سکھر ، لاڑکانہ، حیدرآباد ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرد آلود/تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ (شام/رات) ملک کے بالائی علاقوں( بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر) میں پری مون سون بارش کا آغاز ہوا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 2 روز کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، فاٹا، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پر گرد آلود/تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں مزید کمی واقع ہو گی۔مون سون(جولائی، اگست، ستمبر) کے دوران ملک میں 10 سے20 فیصد معمول سے زیادہ بارشوں ہونگی ،پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش( خیبرپختونخوا)بالاکوٹ24، کاکول21، مالم جبہ12، پٹن04، لوہردیر03، سیدوشریف، کالام02( کشمیر)راولاکوٹ24، مظفر آباد23، گڑھی دوپٹہ03، کوٹلی01(پنجاب) منڈی بہاؤ الدین 17، نور پورتھل14، جہلم 13، مری، چکوال09، سیالکوٹ، گوجرانوالہ04، گجرات03، فیصل آباد، اسلام آباد، سرگودھا، قصور، کامرہ 02، منگلہ، لاہور، بھکر01، بلوچستان: بارکھان 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: بھکر، شہید بینظیر آباد48، تربت47، دادو، بہاولنگر، جیکب آباد، نور پورتھل46 ڈگری جبکہ آج لاہور اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت26، اسلام آباد 23، پشاور 24، کوئٹہ 25، گلگت 19، چترال 18اور ہنزہ میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…