ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

جے یو آئی سینیٹر حافظ حمدا للہ اور ماروی سرمد کے درمیان لڑائی کیوں ہوئی؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف سماجی کارکن ماروی سرمد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد للہ کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی، ٹی وی چینل پروگرام میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل پر ہونے والی خواتین کے بارے میں مباحثہ ہو رہا تھا کہ ماروی سرمد نے بیرسٹر مسعود کی حمایت کر دی جس پر سینیٹر حمد اللہ آگ بگولہ ہو گئے۔ بیرسٹر مسرور نے اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید کی تھی بیرسٹر مسعود کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے غیرت کے نام پر جلائی جانیوالی خواتین بارے ابھی تک کوئی موقف نہیں دیا‘ اس کی وجہ کیا ہے؟ ماروی سرمد نے بیرسٹر کے موقف کی حمایت کی تو حافظ حمد اللہ نے ماروی سرمد کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ ان کی حمایت کر رہی ہیں؟ میں آپ کو بولنے نہیں دوں گا۔ماروی سرمد نے کہا کہ اگر میں ان کے موقف کی حمایت کروں تو بھی آپ کو حق نہیں کہ مجھ سے اونچی آواز میں بات کریں جس پر حافظ حمد اللہ نے غصے میں کہا کہ’’ میں کروں گا اونچی آواز میں بات، آپ کیا میری ماں ہیں؟‘‘ ماروی سرمد نے جواب میں کہا کہ آپ کون ہیں؟ کیاآپ بابا ہیں یہاں کے؟جس پر سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ آپ کو حق نہیں ہے کہ کسی کی بھی بے عزتی کریں، تنقید ضرور کی جائے لیکن دوسروں کی عزت کا خیال رکھا جائے‘سینیٹرحمد اللہ نے پروگرام کی میزبان نادیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ میں آپ کو بھی اس طرح کا شو نہیں کرنے دوں گا کیونکہ آپ لوگ مولویوں کیخلاف بولتے ہیں‘‘۔اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ تنقید کر سکتے ہیں لیکن کسی کا باپ بھی مولویوں گالیاں نہیں دے سکتا۔ماروی سرمد نے کہا کہ انہوں نے میری بات کیوں کاٹی، جس پر سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ میں کاٹوں گا بات، تو ماروی سرمد نے ان کو کہا ’ابے جاؤ‘۔میزبان بار بار حافظ حمد اللہ سے خاموش ہونے کا کہتی ہ رہیں لیکن ماروی سرمد اور جے یو آئی کے رہنما میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔ماروی سرمد نے کہا کہ انہوں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے تو یہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…