ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ریحام خان کو ٹی وی سے کیوں فارغ کیا گیا؟ اصل کہانی تو اب سامنے آئی 

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستانی میڈیا پرسن ریحام خان اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے عمران خان سے شادی کی لیکن بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور ان میں طلاق ہو گئی، عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان ایک انٹرنیشنل شخصیت بن گئیں اور انہیں ملکی و غیر ملکی میڈیا نے بھرپور کوریج دی،جب عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق ہوئی تو ایک بار پھر مختلف نجی ٹی وی چینلز نے ریحام کو پروگرامز کرنے کی آفرز کیں لیکن معاملات طے نہ ہونے پر انہوں نے سب کو چینلز کو ٹھکرا کر 50 لاکھ روپے ماہوار پر ’’نیو ٹی وی‘‘ جوائن کر لیا اور عمران خان کے موٹو’’تبدیلی‘‘ کے نام پر پروگرام شروع کر دیا۔
یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ ریحام خان کی شہرت کی وجہ سے نجی ٹی وی چینل کو اہم کامیابیاں حاصل ہوں گی اور وہ عوامی توجہ حاصل کر سکے گا۔ لیکن نجی ٹی وی کے خواب اس وقت چکنا چور ہو گئے جب عوام نے ریحام خان کو ان کے پروگرام ’’تبدیلی ‘‘ سمیت مسترد کر دیا۔ ریحام خان کے پروگرام فلاپ ہونے کی وجہ پاکستان تحریک انصاف کا بائیکاٹ اور نامور سیاستدانوں کا ’’تبدیلی‘‘ میں شمولیت میں عدم دلچسپی تھا۔ ریحام خان کو پروگرام کی ریٹنگ دن بدن گرنے پر متعدد بار نجی ٹی وی کی جانب سے مطلع کیا جاتا رہا لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی ‘ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ ان کے پروگرام کا سٹاف ان سے یکسر نالاں تھا کیونکہ ان کا رویہ ٹھیک نہ تھا اور وہ ہمیشہ اپنی مرضی کرتی تھیں۔ ریحام کی مکمل طور پر عدم توجہی کی وجہ سے ان کا پروگرام ’’تبدیلی‘‘ مسلسل خسارے میں جانے لگا جس سے نجی ٹی وی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے جب حالات کا عمیق نظری سے جائزہ لیا تو انہوں نے مزید ’’بوجھ‘‘ اٹھانے سے انکار کر دیا اور ریحام خان کو ٹی وی سے فارغ کر دیا۔ ریحام خان کو لندن جانے سے قبل انہیں نوکری سے برخاستگی کی اطلاع دے دی گئی تھی جس پر وہ اپنے بچوں کے پاس لندن روانہ ہو گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…