جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

دھمکی پر پاکستان کے شدیدردعمل نے کام کردکھایا،فرانسیسی سفیر نے معاملے کو دوسرا رُخ دیدیا

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )فرانس کے قائم مقام اور یورپین یونین کے سفیر نے سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کی اور منشانامی شہری کی بے دخلی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی ۔اس دوران فرانس کے سفیر کا موقف تھاکہ محمد منشا کے معاملے پر فرانس کا موقف صحیح طور پر وازرت داخلہ تک نہیں پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کا مقصد غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا انہوں نے کہاکہ . فرانس ڈی پورٹیز کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ سفیروں نے غیر قانونی انسانی آمدورفت کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ محمد منشاء کا معاملہ بھی پاکستانی قوانین کے مطابق طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ محمد منشاء کی ڈیپورٹیشن کے معاملے پر وزیرداخلہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ محمد منشا کے معاملے پر کسی کی دھمکی میں آئے بغیر اپنے قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔محمد منشاء گذشتہ جوکئی سالوں سے فرانس میں مقیم تھا اور جس پر سنگین نوعیت کے اخلاقی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے اس کوفرانسیسی محکمہ داخلہ نے پاکستان ڈیپورٹ کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لئے پاکستانی سفیر کو یہ پیغام دیاگیا تھا کہ محمد منشاء کو سفری دستاویزات کا اجراء کیا جائے ورنہ دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ۔جب وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کے علم میں آئی تو انہوں نے کسی بھی قسم کا پریشر لینے سے انکار کردیا اور واضح الفاظ میں یہ کہا کہ کسی غیر تصدیق شدہ شخص کو کسی صورت بھی پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر محمد منشاء کی ڈیپورٹیشن مطلوب ہے تو پاکستان کے قانون اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس کے کوائف حکومت پاکستان کو مہیا کیے جائیں تاکہ اس کی شہریت کی تصدیق کی جا سکے۔سفیروں کی سیکریٹری داخلہ ملاقات میںیہ بات واضح کی گئی کہ اس سلسلے میں فرانس کا موقف صحیح طور سے پاکستانی حکام تک نہیں پہنچا جس کے نتیجے میں غلط فہمی نے جنم لیا۔ یورپین یونین اور فرانس غیر قانونی طور پر انسانوں کی آمد و رفت کو روکنے اور جرائم کی روک تھا م کے سلسلے میں پاکستانی اقدامات کو سراہتا ہے اور محمد منشاء کا معاملہ بھی پاکستانی قوانین کے مطابق طے کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…