ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

خواتین پر تشدد ‘ اسلامی نظریاتی کونسل ختم کرنے کا مطالبہ

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کے ارکان نے اسلامی نظریاتی کونسل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا‘ تفصیل کے مطابق ایوان بالا کے اراکین کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ اسلامی نظریاتی کونسل ہے، سینیٹرز کا کہنا تھا کہ ملک میں غیرت کے نام پر بڑھتے ہوئے قتل کے واقعات کی روک تھام میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں زندہ جلائی جانے والی لڑکی کیخلاف 5 منٹ کیلئے اجلاس کی کارروائی معطل کی گئی۔ سینیٹ کے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا شیرانی اور ڈپٹی چیئرمین عبد الغفور حیدر بھی موجود تھے لیکن وہ معاملے کی نزاکت کو مد نظر رکھتے ہوئے خاموش رہے۔
دریں اثناء پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت اسلامی نظریاتی کونسل پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن کونسل آج تک خواتین کیخلاف تشدد روکنے کیلئے کوئی حکمت عملی وضع نہیں کر سکی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کر دینا چاہئے کیونکہ اب اس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت باقی نہیں رہی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے لاہور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی ہیں ‘ اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر تحفظ حقوق نسواں بل منظور ہو گیا ہوتا تو غیرت کے نام پر اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…