اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

سات ممالک میں بھارتی سفارتخانے پاک فوج کے نعروں سے گونج اٹھے

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے مختلف ممالک میں واقع 7 بھارتی سفارت خانوں، ہائی کمیشنز اور قونصل خانوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرکے وہاں پاک فوج کی حمایت میں نعرے لکھ ڈالے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ای میل میں ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے انقرہ (ترکی)، ایتھنز (یونان)، میکسیکو سٹی (میکسیکو)میں قائمبھارتی قونصل خانے کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ ہیکرز نے ساپولو(برازیل)، بخارست (رومانیہ)، دوشنبے (تاجکستان) اور پیریٹوریا (جنوبی افریقا) میں قائم سفارت خانوں کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کیا اور خود کو ‘رومانوی اور ‘دخل انداز کے نام سے ظاہر کیا۔ان سفارت خانوں کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام میں ہیکرز نے پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لکھا۔ہیکرز نے انقرہ، ایتھینز اوردوشبنے کی ویب سائٹ پر ‘وی راک یو شاک، خوفزدہ مت ہو’ پاکستان زندہ باد اور پاکستان کی طاقت کو محسوس کرو’ جیسے نعرے لکھے۔دوسری جانب اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے نے اس حوالے سے کچھ بتانے سے انکار کردیا۔1998 کے بعد سے پاکستان اور بھارت کی کئی ویب سائٹس ہیک ہوچکی ہیں۔ گزشتہ سال بھارتی ہیکرز نے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا، اس سے پہلے بھارتی ہیکرز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کی ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا، اس کے علاوہ برطانیہ کی متعدد میڈیا تنظمیوں کی ویب سائٹس بھی ہیک ہوچکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…