اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تحقیقاتی صحافی نے وزیر اعظم کے بیرون ملک اثاثہ جات کے کھوج بارے اہم انکشافات کر دیئے‘ سینئر صحافی عبد الستار خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ آج سے بیس سال قبل رحمان ملک نے نواز شریف کے لندن میں فلیٹس کا کھوج لگایا تھا، اس وقت رحمان ملک ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تھے اور وہ ملک سے بھاگے ہوئے تھے ، رحمان ملک لندن میں چھپے ہوئے تھے۔ رحمان ملک کو نواز شریف کسی نہ کسی میں پھنسائے رکھتے تھے اور رحمان ملک کو ایک سال اڈیالہ جیل میں بی رکھا گیا تھا، رحمان ملک اڈیالہ جیل سے باہر آنے کی تیاری کرتے تو ان پر کوئی نیا کیس ڈال کر پھر جیل بھیج دیا جاتا تھا اس لئے رحمان ملک نے ایک بار سوچا کہ اب میں جیل سے باہر جاؤں گا تو میں اس ملک سے ہی چلا جاؤں گا۔ جب رحمان ملک باہر چلے گئے تو اس وقت وہ مفرور تھے اور ایف آئی اے کا حصہ نہیں تھے اسلئے نواز شریف کے فلیٹس کا کھوج مفررو رحمان ملک نے لگایا تھا۔