اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے پیش نظر پاکستان کو بڑئے چیلنجز کا سامنا ہے، ملک بھر میں زلزلے اور سیلاب کے خطرات موجود ہیں ،بڑئے نقصانات سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا ، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے دنیا کے 10ہائی رسک ممالک میں پاکستان 8ویں نمبر پر ہے ، نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس کی جلد منظوری دی جائے گی ،محکمہ موسمیات کی اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ حالیہ طوفان کی پیشنگوئی کرتاجبکہ لوگ جان بوجھ کر آبی گزر گاہوں پر گھر بنا لیتے ہیں جنہیں برساتی پانی بہا لے جاتا ہے ۔ وہ پیر کو یہاں وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک کے ہمراہ میڈی ایشنز اور این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام منعقدہ میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ میجر جنرل اصغر نواز نے کہاکہ موجودہ حالات میں میڈیا کا بڑا تعمیری کردار ہے اور کسی بھی آفت کی میڈیا رپورٹنگ ہمارے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ ٹی وی کی رپورٹنگ سے بھی ہمیں ان مقامات میں پہنچنے میں مدد ملتی ہے جہاں دوسرے اداروں کی جانب سے معلومات نہ ملتی ،انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے ٹاپ دس خطرنام ممالک کی فہرست میں 8ویں نمبر پر ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار بھی نہیں کر سکتا ، کسی بھی سانحہ میں بڑئے نقصانات سے بچنے کیلئے ہر وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا چینلز کو اس حوالے سے پبلک سروس پیغامات کو بھی نشر کرکے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے جبکہ ہم نے محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنی تمام توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ حالیہ طوفان کی پیشنگوئی کر سکتا، میں جانتا ہوں کہ محکمہ موسمیات کس قدر محدود وسائل میں رہ کر کام کر رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ آج ہمارے سر پر موجود ہے اور یونہی رہے گا ، آج بھی یورپ ، امریکہ اور جاپان جیسے ممالک بہتری ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود قدرتی آفات کا شکار ہوتے ہیں ،ہمیں اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے خود کو آفات سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ آبی گزر گاہوں کو جان بوجھ کر اپنا گھر بنا لیتے ہیں اور برسات میں اسے خالی بھی نہیں کرتے جس کے باعث وہ برساتی پانی کا شکار ہو جا تا ہے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے ، گلیشیئرز میں درجہ حرارت تبدیل ہونے کے اثرات بھی پڑ رہے ہیں ،انہوں نے تسلیم کیا کہ اداروں میں بے شمار کمزوریاں ہو گی جس کی میڈیا بھی نشاندہی کرتا ہے لیکن قدرت سے جنگ کوء یبھی نہیں جیت سکتا ہے ، ہم اپنے اداروں کی کارکردگی اور استعداد کار میں بھی بہتری لانا ہو گی ، انہوں نے مزید کہاکہ میڈیا شام کے اوقات میں نا امیدی ہی دکھا نے سمیت غریب کیلئے کوئی امید نہیں دکھا رہا ہے اور صرف دھاندلی کا شور مچا رہا ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے آئندہ دو سے تین سالوں میں انتہائی مثبت نتائج سامنے آئینگے ۔اس موقع پر میڈی ایشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد وجہیہ اختر نے میڈیا ورکشات کے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ بھی کیا ۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔(رڈ)
ملک بھر میں زلزلے اور سیلاب ،دنیا کے 10ہائی رسک ممالک میں پاکستان کس نمبرپر؟اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات کے انکشافات نے کھلبلی مچادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































