پلندری(این این آئی)رمضان کے اندر اندر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائنوں کے مسائل حل کرکے تمام تر اختیارات دیئے جائیں گے ٗ ،عمران خان کا اعلان،پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ غلامی قبول کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ٗ الیکشن کمیشن اور نادرا میں کرپٹ لوگ بیٹھیں ہوئے ہیں ٗ الیکشن کمیشن اور نادرا میں بکاؤ لوگ بیٹھے ہیں، قیمتیں لگی ہوئی ہیں، رمضان کے اندر اندر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائنوں کے مسائل حل کرکے تمام تر اختیارات دیئے جائیں گے ٗمولانا صاحب آپ کے ہوتے ہوئے کسی سازش کی ضرورت نہیں۔ پیر کو آزادکشمیر پلندری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان بننے کا مقصد آج تک پورا نہیں ہوا اور یہ مقصد نوجوان اپنے حقوق اور انصاف کی جنگ لڑ کر اور ان لوگوں کو جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ان کا احتساب کرکے پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سب سے بڑی لعنت وہ لوگ ہوں جو اقتدار میں آکر بڑے بڑے عہدے پر بیٹھ کر ملک کا پیسہ باہر لے کرجارہے ہیں ٗ الیکشن کمیشن اور نادرا میں بکاؤ لوگ بیٹھے ہیں، ان کی قیمتیں لگی ہوئی ہیں، اگر یہ ایسا ہی چلتا رہا تو ہمارا ملک کبھی نہیں ٹھیک ہوگا، کشمیر میں تو کرپشن اور بھی زیادہ ہے اور عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر بھی مزید کرپشن کی جاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ طاقتور ڈاکوؤں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے لیکن جو کرپٹ لوگ قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں ان کے سامنے سر نہیں جھکانا جبکہ جو لوگ ادارے تباہ کرتے ہیں وہ انہیں کبھی بھی ٹھیک نہیں کرسکتے، پنجاب پولیس میں سیاسی بھرتیاں کرکے اسے کیسے تباہ کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، خیبرپختونخوا پولیس کی مثال بھی سب کے سامنے ہے لیکن ہم نے ادارے ٹھیک کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو ملک کو کھوکھلا کردیتا ہے اور یہ لوگ ایسے پروجیکٹ بناتے ہیں جن سے انہیں کمیشن مل سکے لیکن سب کچھ کرنے کے بعد بھی نہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو سکی نہ کرپشن ختم ہوئی، گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس چلی جاتی ہے, رمضان کے اندر اندر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرکے انہیں تمام تر اختیارات دیئے جائیں گے۔عمران خان نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کی جنگ میں بڑی قیمت دی۔ آزادی کی جنگ لڑنے والا کبھی نہیں مرتا اور غلامی قبول کرنے والے کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ نیلسن منڈیلا نے 27 سال آزادی کے لیے جیل میں گزارے لیکن پیچھے نہیں ہٹا۔ جنوبی افریقہ کی تاریخ میں نیلسن منڈیلا کو یاد رکھا جائے گا۔ قائداعظم نے ہمیں آزادی دلوائی اور قائداعظم کو اپنی بیماری کا پتا تھا لیکن سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ آخری دم تک لڑے۔ عمران خان نے کہا کہ حق اور انصاف کے لیے لڑنے والے بلند مرتبے پر فائز ہوتے ہیں ۔ اپنی تقدیر خود بدلنا ہو گی نوجوانوں میں جنون اور سیاسی شعور ہے۔ قوم کو اپنی حالت بدلنے کی خود کوشش کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عظیم ملک بننا تھا جو ابھی نہیں بنا ابھی جدوجہد کرنی ہے۔ ہم نے حقوق کی جنگ لڑنی اور کرپٹ لوگوں کے سامنے سر نہیں جْھکانا۔ ملک کی سب سے بڑی لعنت کرپشن ہے اور پیسہ چوری کر کے باہر بھیجا جا رہا ہے۔ ۔ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان پر پھر تنقید کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کہتا ہے کہ عمران یہودیوں کا سازشی ہے۔ مولانا صاحب آپ کے ہوتے ہوئے کسی سازش کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کہ شخصیات کے بجائے نظریات کو ووٹ دیں۔ بزرگ نوجوانوں کو تحریک انصاف میں آنے سے نہیں روک سکتے۔ بزرگوں سے کہتا ہوں وقت آ گیا آپ بھی تحریک انصاف میں آ جائیں کیونکہ خواتین اور نوجوان پہلے ہی تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
عمران خان نے خوشخبری سنادی،رمضان المبارک میں ہی بڑا کام مکمل کرنے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































