بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

سڑکوں پر آنے کی دھمکی،پانامالیکس،اسحاق ڈار نے اعلان کردیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |
APP17-01 DUBAI: November 01 – PML-N Chief Mian Muhammad Nawaz Sharif holding a meeting with PML-N leaders UAE. Senator Ishaq Dar also present in the meeting. APP

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے میں ضوابط کار (ٹی او آرز) کی تیاری کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں کسی قسم کا ڈیڈ لاک موجود نہیں ٗ سڑکوں پر آنے سے حکومت نہیں ملتی اور نہ ہی ملنی چاہیے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاناما کے مسئلے پر حکومت اپوزیشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن نے مزید مشاورت کیلئے منگل تک کا وقت مانگا ہے انہوں نے کہاکہ اس بات کا انحصار خود اپوزیشن پر ہے کہ وہ ٹی او آرز پر کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور جیسے ہی وہ کوئی لچک دکھائیگی ٗ ہم بھی اس مسئلے کو حل کی جانب لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ایسے قوانین لانے کیلئے کام کررہی ہے جس سے ہر ایک کا احتساب یقینی ہوسکے گا۔عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہاکہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ سڑکوں پر آنے سے حکومت نہیں ملتی اور نہ ہی ملنی چاہیے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ اپوزیشن نے اپنی بقا کیلئے کچھ نہ کچھ تو کہنا ہے ٗآپ عوام سے بجٹ کے بارے میں پوچھیں جن کے لئے سب کچھ کیا گیا ہے وہ سب اس عوامی بجٹ پر خوشیاں منا رہے ہیں ،پاکستان دیولیہ ہونے کی طرف جا رہا تھا ہم نے اس کو ریسکیو کرنا تھا ٗہماری عادت ہے کہ ہم صرف تنقید کرتے ہیں ٗاللہ کا شکر ادا نہیں کرتے ،اپوزیشن یہ تو نہیں کہے گی کہ بہت اچھا بجٹ تھا ،کوئی بھی چیز نہ ایک سال میں خراب ہو تی ہے نہ ٹھیک ہوتی ہے ،لو ٹارگٹ رکھیں تو پھر بڑی واہ واہ ہوتی ہے ،پچھلے بجٹ میں سے ایسی کون سی بات ہے جو ہم نے پوری نہیں کی ، انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے 7فیصدجی ڈی پی گروتھ چاہئے ٗ2015ء اور2016ء کے پاکستان میں واضح فرق ہے ،پرویزمشرف نے 22دن اورپی پی نے 3دن میں ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیا،ہم نے ابھی تک ود ہولڈنگ ٹیکس کو رول بیک نہیں کیا ،کسان پیکج نہیں ہوتاتوزرعی ترقی مزیدبری طرح متاثرہوتی ،تنخواہوں میں اضافے سے 13لاکھ سرکاری ملازمین کوفائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری پراپوزیشن کااعتمادمیں لیاہے ،پی آئی اے کی سابقہ ساکھ کوبحال کرناچاہتے ہیں ٗایمانداری کے ساتھ انتخابی منشورپرعملدرآمدکررہے ہیں ،مزید2بجٹ پیش کریں گے اور-19 2018 کابجٹ نگران حکومت کوپیش کرنے کاموقع نہیں دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…