اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

جھوٹے حلف نامے ،علیم خان کیخلاف کیس فیصلہ کن موڑ پر

datetime 6  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف جھوٹے حلف ناموں سے متعلق کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا۔ فیصلہ بیس جون کو سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف جھوٹے حلف ناموں سے متعلق کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا گیا ٗ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث فیصلہ بیس جون تک موخر کیا گیا ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست پر علیم خان کی جانب سے جھوٹے حلف ناموں پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو پیر کو چوتھی مرتبہ موخر کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف اسٹے آرڈرز کے پیچھے چھپ رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی خود کہتی ہے کہ جب کچھ غلط کیا ہے تو ادارے کاروائی کریں تاہم جب ادارے کاورائی کرتے ہیں تو پی ٹی آئی رکاوٹ بن جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…